یمن پر سعودی اتحاد کے تازہ ترین حملوں میں 18 شہید متعدد زخمی


یمن پر سعودی اتحاد کے تازہ ترین حملوں میں 18 شہید متعدد زخمی

سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبے حجہ پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 18 شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ کے حوالےسے بتایا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے آج علی الصبح صوبہ حجہ کے علاقے ''عبس'' پر وحشیانہ بمباری کرکے درجنوں نہتے یمنی مسلمانوں کو شہید یا زخمی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی اتحادی افواج نے شادی کی ایک تقریب پر بمباری کرکے دسیوں نہتے یمنی مسلمانوں کو شہید کیا تھا۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں فضائی حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نہتے یمنی مسلمانوں پر بے دریغ ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

کلسٹر بموں میں شامل دھماکہ خیز مواد کے حامل اجزا، ایک بڑے علاقے میں پھیل جاتے ہیں اور اکثر اوقات وہ پھٹ نہیں پاتے جو پھر بعد میں بارودی سرنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو سرانجام جنگ کے بعد بھی عام شہریوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری