سعودی اتحادی افواج کے مراکز پر یمنی فوج کے میزائل حملے


سعودی اتحادی افواج کے مراکز پر یمنی فوج کے میزائل حملے

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملوں کے جواب میں کئی میزائل داغے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج نے سعودی کرایے کے فوجی کیمپ پر قاہر2 نامی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج علی الصبح یمنی سرکاری فوج نے جنوبی عربستان کے علاقے جیزان میں آرامکو بندرگاہ اور  یمن کے المخاء نامی علاقوں پر بدر1 اور قاہر2 نامی میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

المخاء میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ اہلکاروں پر قاہر2 نامی بیلسٹک میزائل داغا گیا ہے جس کے نتیجے میں دسیوں سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ صالح الصماد اور شادی کی تقریب پر ہونے والے وحشیانہ حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی اتحادی افواج نے شادی کی ایک تقریب پر بمباری کرکے دسیوں نہتے یمنی مسلمانوں کو شہید کیا تھا۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں فضائی حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نہتے یمنی مسلمانوں پر بے دریغ ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

کلسٹر بموں میں شامل دھماکہ خیز مواد کے حامل اجزا، ایک بڑے علاقے میں پھیل جاتے ہیں اور اکثر اوقات وہ پھٹ نہیں پاتے جو پھر بعد میں بارودی سرنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو سرانجام جنگ کے بعد بھی عام شہریوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

 

 

 

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری