سعودی عرب اور امریکا الصماد کی شہادت کے ذمہ دار ہیں، الحوثی


سعودی عرب اور امریکا الصماد کی شہادت کے ذمہ دار ہیں، الحوثی

اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ نے یمنی رہنما الصماد کی شہادت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے الصماد کے قتل کے ذمہ دار آل سعود اور امریکا ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مزاحتمی تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے یمنی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آل سعود اور امریکا کو ان کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا۔

انہوں نے کہا صالح الصماد کے قتل کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

اسلامی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے صالح الصماد کی شہادت پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب دونوں صالح الصماد کی شہادت کے ذمہ دار ہیں اور انھیں اس کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ شہادت شہید صالح الصماد کی دیرینہ تمنا تھی اور وہ اپنی اس آرزو تک پہنچ گئے۔ اللہ تعالی ان پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔

 انہوں نے کہا کہ یمنی قوم کا عزم شہادت سے مزید مضبوط اور مستحکم ہوجاتا ہے اور یمنی قوم شہید صالح الصماد کی راہ پر گامزن رہےگی۔

 واضح رہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعرات کے دن صوبہ الحدیدہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں صالح الصماد درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔

 انصار اللہ نے صالح الصماد کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صالح الصماد کی شہادت کے بعد مہدی المشاط کو انصار اللہ کی اعلی سیاسی کونسل کا نیا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے۔

 

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری