مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ، متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی مظاہرین پر پیلٹ گنز سے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ، متعدد زخمی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع اسلام آباد کے علاقے لال چوک میں طلبہ پر امن مظاہرے پر فائرنگ اور پیلٹ گنوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فیاض وانی سمیت زخمی طلبہ کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

 فیاض کے سینے اور پیٹ پر پیلٹ گن سے چھروں کے زخم آئے ہیں۔ اسلام آباد، شوپیاں اور پلوامہ میں بھارت مخالف مظاہرے ہوئے۔ طلبہ اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں کے خلاف بھارتی فوجی کارروائی میں شدت آئی ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری