مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ برقرار/ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان


مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ برقرار/ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 86 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیپرا چیئرمین طارق سدوزئی کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں 44 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی۔

تاہم نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بجلی کی ایک ماہ کے لئے 1 روپیہ 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے اعلان کردیا۔ نیپرا کے مطابق قیمت میں کمی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی تاہم کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری