کوئٹہ میں 3 خودکش دھماکے 5 پولیس اہلکار شہید


کوئٹہ میں 3 خودکش دھماکے 5 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے اندر 3 خود کش حملوں کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 خودکش حملہ آور بھی مارے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ  کوئٹہ میں  مغربی بائی پاس پر میاں غنڈی میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب 2 خودکش حملے ہوئے، حملوں میں ایف سی کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں حملہ آور مارے گئے، مارے جانے والے بمبار ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق حملہ آرورں کی جانب سے ایئرپورٹ روڈ پر پولیس وین کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں 5 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

واضح رہے کہ ابھی تک کسی تنظیم نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری