پاک فوج کے سربراہ کی روسی اعلیٰ حکام سے ملاقات


پاک فوج کے سربراہ کی روسی اعلیٰ حکام سے ملاقات

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمرجاویدباجوہ نے روسی اعلیٰ حکام سے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )  کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے ہیں، جہاں آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نےکریملن پیلس میں روسی زمینی افواج کےسربراہ کرنل جنرل اولیگ سیلیکوف سےملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ملاقات میں سربراہ روسی زمینی فوج کرنل جنرل اولیگ سیلیکوف نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹریٹیجک طورپرخطےکاایک اہم ملک ہے ۔

سربراہ روسی زمینی فوج  کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کےساتھ فوجی تعاون کو مزید فروغ دینےکاخواہاں ہے ۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی روس کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانا چاہتا ہے،روس نےحال ہی میں خطےکی پیچیدہ صورت حال کےحل کیلئےمثبت کرداراداکیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے سے تنازعات کو دور کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری