کراچی: شخصیات کی سیکیورٹی پر تعینات 500 پولیس اہلکار گاڑیوں سمیت واپس


کراچی: شخصیات کی سیکیورٹی پر تعینات 500 پولیس اہلکار گاڑیوں سمیت واپس

سندھ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 500 افراد کی سیکیورٹی واپس لی جارہی ہےجن میں سیاست دانوں کے علاوہ بیوروکریٹس، مذہبی رہنمااور کاروباری شخصیات سمیت دیگر بھی شامل ہیں سیکیورٹی واپس لینے کے عدالتی احکامات پر پولیس کے حلقوں نے تحفظات کااظہار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعد سندھ پولیس میں بھی شخصیات کی سیکیورٹی پر ماموراضافی نفری واپس لینے کا سلسلہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی زون نے2ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو واپس بلالیاہے جبکہ 56پولیس موبائل بھی واپس منگوائی جا چکی ہیں جبکہ ایسے افراد جس کے پاس اب بھی سیکیورٹی موجود ہیں ان کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی تعداد میں 60فیصد کمی کردی گئی ہے۔

 ذرائع نے مزید بتایا کہ شہر کراچی میں طویل عرصے جاری رہنے والی ٹارگٹ کلنگ و دہشتگردی کی وارداتوں کے سبب ان افراد کو سیکورٹی سندھ حکومت کے حکم پر فراہم کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ صرف کراچی میں 6ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ آپریشن و تفتیشی ڈپارٹمنٹ میں پولیس اہلکاروں کی کمی ہے باعث علاقوںکی سیکورٹی کے شدید مسائل پیدا ہوگئے تھے تاہم اب سیکورٹی واپس لیئے جانے سے تھانوں،15مددگار، آر ایف ایف سمیت دیگر شعبوں میں پولیس اہلکاروں کی کمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری