قطر، شام میں امریکی فوج کی مالی معاونت کرے، بصورت دیگر دھڑن تختہ ہوجائیگا، الجبیر

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ قطر کو شام میں امریکی فوج کی مالی معاونت کرنی ہوگی بصورت دیگر دھڑن تختہ ہوجائیگا۔

قطر، شام میں امریکی فوج کی مالی معاونت کرے، بصورت دیگر دھڑن تختہ ہوجائیگا، الجبیر

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آل سعود کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کو شام میں امریکی فوجی موجودگی کے اخراجات ادا کرنے چاہییں تاکہ امریکہ شام سے اپنے فوجیوں کو باقی رکھے۔

  عادل الجبیر نے قطر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے  قطر کی حمایت ترک  کرنے سے پہلے  قطر کو اپنے فوجی شام بھیج دینے چاہییں۔

 عادل الجبیر نے مزید کہا کہ اگر امریکا قطر سے اپنے فوجی  نکال لے تو قطری حکومت ایک ہفتہ کے اندر ختم ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ شام میں امریکی مسلح افواج کے اخراجات آل سعود نے برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے، امریکی صدر نے کہا ہے شام میں فوجی اس شرط کے ساتھ رکھ سکتے ہیں کہ تمام اخراجات سعودی عرب برداشت کرے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری