شناختی کارڈ فیس میں اضافے کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد


شناختی کارڈ فیس میں اضافے کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد

سندھ اسمبلی میں شناختی کارڈ کی فیس میں اضافے کے خلاف قرار داد منظور کرلی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایم کیو ایم پاکستان سے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والی رکن اسمبلی ہیر اسماعیل نے ایوان میں قرارداد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

 قرار داد میں شناختی کارڈ کی فیسوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ فیسوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

 واضح رہے کہ نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا جس پر شہریوں میں مایوسی پھیل گئی تھی۔

 نوٹی فکیشن کے مطابق ارجنٹ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی فیس 500 روپے سے بڑھا کر 1150 روپے۔ اسمارٹ کارڈ کی نارمل فیس 300 سے بڑھا کر 750 روپے اور ارجنٹ فیس 750 سے بڑھا کر 1500 روپے کرنے کا اعلان کیا گیا ہےنارمل شناختی کارڈ کی فیس 200 روپے سے بڑھ کر 400 روپے ہوگی۔ ایگزیکٹو شناختی کارڈ اب 2500 روپے میں بنے گا۔ اس سے قبل1600 روپے فیس تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری