پنجاب: سرکاری افسروں کے زیر استعمال گاڑیوں اور ان پر اخراجات کی رپورٹ تیار


پنجاب: سرکاری افسروں کے زیر استعمال گاڑیوں اور ان پر اخراجات کی رپورٹ تیار

سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے لئے سرکاری افسروں کے زیر استعمال گاڑیوں اور ان پر اخراجات کی رپورٹ تیار کرلی گئی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ٹرانسپورٹ سیل ای اینڈ جی اے ڈی پنجاب نے مختلف محکموں کےافسروں کے زیر استعمال360 گاڑیوں کی فہرست اور تمام زیر استعمال گاڑیوں پر ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر پٹرول اور مرمت کی مد میں اٹھنے والے اخراجات کی رپورٹ تیار کر لی ہے۔

  رپورٹ چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کوفراہم کردی گئی ہے جو گاڑیوں کے ریکارڈ او ر ان کے استعمال سے متعلق سپریم کو رٹ کو آگاہ کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری