اسرائیل کی روس کو دھمکی، شام میں روسی دفاعی نظام کو تباہ کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔


اسرائیل کی روس کو دھمکی، شام میں روسی دفاعی نظام کو تباہ کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع اویگدور لیبر مان نے روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں نصب روسی دفاعی نظام اسرائیل کے اہداف کے خلاف استعمال کیا گیا تو اسے تباہ کر دیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے، اویگدور لیبر مان کا کہنا تھا کہ روس نے اگر کوئی حکمت عملی تیار کی جس سے ہمارے اہداف کو نقصان پہنچتا ہو، تو ایسے اقدامات کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا کہ جب گذشتہ دنوں روسی میڈیا نے یہ انکشاف کیا تھا کہ روس جلد ہی S-300 دفاعی نظام شام میں منتقل کرنے کا عمل شروع کر دے گا جس کے لیے بھرپور حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری