امریکا اور فرانس کا ایران سے نئے جوہری معاہدے پر اتفاق


امریکا اور فرانس کا ایران سے نئے جوہری معاہدے پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی ہم منصب ایمانیول میکرون نے ایران سے نئے جوہری معاہدے کی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے واشنگٹن میں فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2015 میں ہونے والے معاہدے کو ناقص قرار دیتے ہوئے نئے جوہری معاہدے کی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔

مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ہم کچھ بڑا اور غیر معمولی کرنے جارہے ہیں جو ایران سے نیا جوہری معاہدہ بھی ہوسکتا ہے لیکن 2015 کی نسبت نیا معاہدہ مضبوط اور کڑی شرطوں کی  بنیاد پر ہوگا کیوں کہ 2015 کا معاہدہ پاگل پن اور غیر حقیقی نکات پر مشتمل ہے جسے اب تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ 2015 میں ایران اور مغربی ممالک کے مابین جوہری معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں نرم کر دی گئیں تھی تاہم امریکی صدر نے اس معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے رواں سال 12 مئی کو کی جانے والی توسیع سے منع کردیا تھا۔

 دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے معاہدے میں تبدیلی کی تو ایران بھی معاہدے سے دستبردار ہوجائے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری