جوہری معاہدے کی پاسداری ضروری ہے، موگرینی


جوہری معاہدے کی پاسداری ضروری ہے، موگرینی

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کا کہنا ہے  کہ جوہری معاہدے کی پاسداری کرنا خطے اور دنیا کے فائدے میں ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کا ٹرمپ اور فرانسیسی صدر میکرون کے درمیان ملاقات کے بعد جوہری معاہدے کے متعلق  بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میکرون کے بیان سے بھی اس وقت ایک بات واضح ہوئی ہے اور وہ یہ کہ ایران کے ساتھ ایک ہی معاہدہ ہے جو کامیاب واقع ہوا ہے اور اس ایٹمی معاہدے کا تحفظ کئے جانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے مضمون کو اگر غور سے پڑھا جائے تو اس میں یہ بات مکمل طور پر واضح ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات میں کہا ہے کہ اس بات کو کوئی نہیں جانتا کہ وہ بارہ مئی کو کیا کرنے والے ہیں اور یہ دیکھا جائے گا کہ کیا ایٹمی معاہدے سے بھی بہتر کسی معاہدے کا امکان پایا جاتا ہے یا نہیں۔

میکرون ایران کے ساتھ ایک بڑے معاہدے کی تجویز پیش کر کے ایٹمی معاہدے میں امریکہ کو باقی رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری