جعفر طیار سو سائٹی میں جائز تعمیرات توڑنے کا نوٹس لیا جائے،مجلس وحدت مسلمین


جعفر طیار سو سائٹی میں جائز تعمیرات توڑنے کا نوٹس لیا جائے،مجلس وحدت مسلمین

مجلس وحدت مسلمین نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتی شہر کراچی کے علاقے جعفر طیار سو سائٹی میں جائز تعمیرات توڑنے کا نوٹس لیا جائے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ صادق جعفری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت جعفرطیار سوسائٹی کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے،متاثرہ مکینوں کو گھروں کی تعمیر نو کیلئے مالی امدادفراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ  تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر مکینوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے، ناجائز کے ساتھ جائز املاک کو نقصان پہنچنے کی درجنوں شکایات موصول ہوئی ہیں۔

 انہوں نےمزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آئین اور قانون کی بالا دستی پر کامل یقین رکھتی ہے، چیف جسٹس کے حکم پرغیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں لیکن حالیہ دنوں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کے ڈی اے کے مشترکہ آپریشن کے تحت جعفرطیار سوسائٹی ملیر میں مکینوں کی جائز، ناجائزاملاک کو منہدم کیا گیا، اس حوالے سے متعدد مکینوں نے ایم ڈبلیوایم سے مختلف سطح پر رابطہ کیا ہے اور اپنی جائز املاک سمیت، بجلی اور گیس کے میٹرز کے نقصانات سے بھی آگاہ کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری