الجزائر میں صہیونی جاسوس کو سزائے موت سنادی گئی


الجزائر میں صہیونی جاسوس کو سزائے موت سنادی گئی

لائبیریا سے تعلق رکھنے والے شہری کو الجزائر نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں سزائے موت دے دی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،الجزائر کی ایک فوجداری عدالت میں، لبنان میں پیدا ہونے والے لائبیریا کے شہری علم الدین فیصل پر جاسوسی کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کو جاسوسی کرنے کے جرم چھ مزید افراد کو دس سال تک قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

چھ مجرموں کا تعلق افریقی ممالک گنی اور مالی سے بتایا جاتا ہے جب کہ مرکزی ملزم کا تعلق لبنان سے بتایا گیا ہے، تمام مجرموں کو آٹھ آٹھ ہزار ڈالرز جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ الجزائر کے حکام نے گزشتہ سال جنوری میں اسرائیل کے لیے جاسوسی نیٹ ورک چلانے والے دس افراد کو گرفتار کرکے جاسوسی نیٹ توڑ دیا تھا جو جدید ترین ابلاغی اور بصری آلات کے ذریعے الجزائر کی سیکورٹی فورسز کی جاسوسی کررہا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق جنوری میں صوبہ غردایہ میں گرفتار افراد کا تعلق مختلف افریقی ممالک سے تھا جن میں لیبیا، مالی، ایتھوپیا، نائجیریا، کینیا اور لائبیریا شامل ہیں۔

حالیہ برسوں میں افریقی ممالک میں متعدد افراد کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر قید کیا گیا ہے۔ 2016 کے اختتام پر تیونس میں ڈرونز بنانے والے ایک ایوی ایشن انجینئر کو غیر ملکیوں نے قتل کردیا تھا جس کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ یہ موساد کی کارروائی ہے کیوں کہ مقتول کا تعلق حماس سے تھا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ملیشیا میں ایک فلسطینی سائنسدان کو بھی شہید کیا گیا تھا بتایا جاتا ہے کہ قتل کے پیچھے موساد کا ہاتھ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری