پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کے ہراقدام کی مکمل حمایت کرے گا، قمر جاوید باجوہ


پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کے ہراقدام کی مکمل حمایت کرے گا، قمر جاوید باجوہ

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے روسی فوجی کمانڈر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی ملک کیخلاف منفی عزائم نہیں ہیں، پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کے ہراقدام کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ  پاک فوج کے سربراہ  نے روسی فوجی کمانڈر جنرل گرےسیموف سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ سیکیورٹی تعاون، علاقائی سلامتی و استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کے ہراقدام کی مکمل حمایت کرے گا، افغانستان امن و استحکام سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا، پاکستان جنوبی ایشیا سے سرد جنگ کے اثرات کا خاتمہ چاہتا ہے، ہمارے کسی ملک کیخلاف منفی عزائم نہیں ہیں۔

جنرل قمرجاویدباجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی سطح پرتعاون کیلئے مل کر کام کرنے کاخواہش مند ہے، علاقائی تعاون کیلئے خودمختاری کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

آرمی چیف جنرل باجوہ سے گفتگو  کرتے ہوئے روسی کمانڈر جنرل گرے سیموف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ روس افغان مفاہمتی عمل اور امن کے لئے پاکستانی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس افغانستان میں قیام  امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیاں شاندار ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری