ماسکو میں ایران، روس اور ترکی کے وزراء خارجہ کی ملاقات متوقع


ماسکو میں ایران، روس اور ترکی کے وزراء خارجہ کی ملاقات متوقع

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران ، روس اور ترکی کے وزراء خارجہ آئندہ ہفتہ ماسکو میں ملاقات کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ایران، روس اور ترکی کے وزراء خارجہ آئندہ ہفتہ ماسکو میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کریںگے۔

 روسی ذرائع نے خبر دی ہے کہ 28 اپریل کو ماسکو میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل تینوں ممالک کے وزراء خارجہ نے سوچی، ماسکو ، تہران اور انقرہ میں متعدد بار ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری