سعودی وزیر خارجہ کی دھمکیوں پر قطر کا  شدید رد عمل


سعودی وزیر خارجہ کی دھمکیوں پر قطر کا  شدید رد عمل

 قطر نےسعودی وزیر خارجہ کے بیان پرشدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کا مسئلہ قطری مسئلہ نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اسپوٹنک کی حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے شام میں فوج بھیجنے کے مطالبے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کا مسئلہ قطری مسئلہ نہیں بلکہ  بین الاقوامی مسئلہ ہے ۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی مذاکرات کے ذریعہ ہی شام کے بحران کو حل کیا جاسکتا ہے، شام کو انسانی المیہ کا سامنا ہے۔

 واضح رہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا تھا کہ قطر کو شام میں امریکی فوجی موجودگی کے اخراجات ادا کرنے چاہییں تاکہ امریکہ شام میں اپنے فوجیوں کو باقی رکھے۔

 عادل الجبیر نے قطر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے  قطر کی حمایت ترک  کرنے سے پہلے  قطر کو اپنے فوجی شام بھیج دینے چاہییں ۔عادل الجبیر کا کہنا تھاکہ اگر امریکہ قطر سے اپنے فوجی  نکال لے تو قطری حکومت ایک ہفتہ کے اندر ختم ہوجائے گی۔

یہ ضرور پڑھیں:  قطر، شام میں امریکی فوج کی مالی معاونت کرے، بصورت دیگر دھڑن تختہ ہوجائیگا، الجبیر

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری