نااہل اور جھوٹے وزیر سے 5سال کی مراعات جرمانے سمیت وصول کی جائیں، طاہر القادری


نااہل اور جھوٹے وزیر سے 5سال کی مراعات جرمانے سمیت وصول کی جائیں، طاہر القادری

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کیخلاف زبان درازی کرنے والوں کی زبانیں گدی سے کھینچ لینے کا وقت آگیا ہے، نااہل اور جھوٹے وزیر سے 5سال کی مراعات جرمانے سمیت وصول کی جائیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ نااہل اور جھوٹے وزیر سے 5سال کی مراعات جرمانے سمیت وصول کی جائیں،آرٹیکل 62 اور 63 کا قوم کو جو شعور دیا آج اس کے ثمرات سامنے ہیں،یہ جھوٹے اور نااہل ہی نہیں بے گناہ شہریوں کے قاتل بھی ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ افسوس 5سال سے نااہل ٹولہ ملکی تقدیر سے کھیلتا رہا۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طاہر القادری نے سینٹرل کور کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دینے کا ناٹک کرنے والے بتائیں آئین اور ملک کو عزت کیوں نہیں دی؟

انہوں نے کہا کہ نااہلی کافی نہیں قوم کے اعتماد کا خون کرنے والوں کو جیلوں میں بند کیا جائے،جس جماعت کا سربراہ کرپٹ اور جھوٹا ہو اس کے حواری ایماندار کیسے ہو سکتے ہیں؟

اُن کا مزید کہنا تھا کہ عوام اس نااہل، کرپٹ اور قاتل ٹولے کا سیاسی بائیکاٹ کرے،سپریم کورٹ کا فیصلہ جرأت مندانہ اور آئین کے مطابق ہے،فیصلے سے سیاست میں عوامی خدمت اور عبادت کو جھوٹ سے الگ کرنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور ،بشارت جسپال ،فیاض وڑائچ ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی و دیگر ممبران کور کمیٹی موجود تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری