(ن) لیگ مقبولیت میں تمام سیاسی جماعتوں میں سب سے آگے، سروے رپورٹ


(ن) لیگ مقبولیت میں تمام سیاسی جماعتوں میں سب سے آگے، سروے رپورٹ

غیرملکی اخبار (وال اسٹریٹ جنرل) کے گیلپ سروے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن) مقبولیت میں تمام سیاسی جماعتوں سے آگے ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل میں شائع ہونے والے مارچ 2018 کے گیلپ سروے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں مقبولیت کے لحاظ سے مسلم لیگ (ن) تمام سیاسی جماعتوں سے اب بھی بہت آگے اور زیادہ مقبول ہے اور اس کی برتری واضح ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عوام میں مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت 36 فیصد ہے جب کہ اس کی سخت سیاسی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت 24 فیصد اور ملک کی تیسری بڑی جماعت پیپلزپارٹی کی مقبولیت صرف 17 فیصد رہ گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری