بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کا ایوان میں احتجاج کرنے کا اعلان


بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کا ایوان میں احتجاج کرنے کا اعلان

اپوزیشن نے بجٹ اجلاس کے دوران سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے، ارکان خورشید شاہ سےمل کر احتجاج کی حکمت عملی کوحتمی شکل دیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مالی سال 19-2018 کے وفاقی بجٹ پیش کیے جانے سے قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے اپنے الگ الگ اجلاس طلب کر لیے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں بھی اپوزیشن اس معاملے پر شدید احتجاج کرے گی۔

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری