ن لیگ میثاق جمہوریت کی روح کو سمجھتی تو آج اس طرح رسوا نہ ہوتی، مولا بخش چانڈیو


ن لیگ میثاق جمہوریت کی روح کو سمجھتی تو آج اس طرح رسوا نہ ہوتی، مولا بخش چانڈیو

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ن لیگ میثاق جمہوریت سے منہ موڑنے کا خمیازہ بھگت رہی ہے، کاش ن لیگ میثاق جمہوریت کی روح کو سمجھتی تو آج اس طرح رسوا نہ ہوتی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو افتخار چوہدری کی عدالت سے نااہل کروانے والا آج خود نااہل ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ میثاق جمہوریت سے منہ موڑنے کا خمیازہ بھگت رہی ہے، کاش ن لیگ میثاق جمہوریت کی روح کو سمجھتی تو آج اس طرح رسوا نہ ہوتی۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نوازشریف نے میثاق جمہوریت کو بزنس ڈیل جتنی اہمیت بھی نہ دی۔

  نواز شریف اور ان کے ساتھیوں نے مفادات کی سیاست کر کے جمہوری اداروں کو کمزور کیا، پیپلز پارٹی نواز شریف کو پارلیمنٹ کا راستہ دکھاتی رہی اور وہ عدالتوں کی طرف بھاگتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جمہوریت کو پھر کئی دہائیوں پیچھے دھکیل دیا، یہ تاجر پھر ڈیل کر کے باہر چلے جائیں گے ، خمیازہ ملک و قوم کو بھگتنا پڑے گا ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری