راولپنڈی میں خطرناک دہشت گردی کا منصوبہ ناکام کالعدم تنظیم کے 2دہشتگرد گرفتار


راولپنڈی میں خطرناک دہشت گردی کا منصوبہ ناکام کالعدم تنظیم کے 2دہشتگرد گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے مخبرکی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم الفرقان کے محمدابوبکر صادق اور محمد حشام جاوید کو چک بیلی روڈ ڈھوک حجام بس سٹاپ کے قریب سے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بارودی مواد،سیفٹی فیوز وائر،ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیئے۔

مقامی ذرائع کاکہناہے کہ ملزمان حساس اداروں کے ملازمین کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری