امریکا، شام اور عراق میں شکست خوردہ داعشی دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کررہا ہے، شمخانی


امریکا، شام اور عراق میں شکست خوردہ داعشی دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کررہا ہے، شمخانی

سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی کا کہنا ہے کہ امریکا، شام اور عراق میں موجود دہشت گردوں کو افغانستان میں منتقل کرنا چاہتا ہے لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ ایشیائی ممالک دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں حصہ لیں تاکہ اس عمل کو موثر انداز میں آگے تک لے جایا جائے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے  روس کے شہر سوچی میں منعقدہ نویں بین الاقوامی سیکورٹی  کانفرنس میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، شام اور عراق میں موجود دہشت گردوں کو افغانستان میں منتقل کرنا چاہتا ہے لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ ایشیائی ممالک دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں حصہ لیں تاکہ اس عمل کو موثر انداز میں آگے تک لے جایا جائے۔

شمخانی نے ایشیائی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لیں اور موثر کردار ادا کریں۔

ایڈمیرل علی شمخانی نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں ایران کے موقف کو پذیرائی ملی اور دہشتگردی کے سد باب، جوہری معاہدے اور علاقے کو نا امن کرنے کے لئے اغیار کی سازشوں اور ناپاک عزائم پر گفتگو ہوئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سوچی میں ہونے والی نویں عالمی سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان اور روس کے قومی سلامتی مشیروں نے ایک مشترکہ نشست میں ایشیائی ممالک کی سیکورٹی کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا۔

ایڈمیرل علی شمخانی، پاکستان کے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف نے اس مشترکہ نشست میں ایشیائی ممالک کی سیکورٹی کانفرنس بلانے کے طریقہ کار اور ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری