صہیونی غاصب فوج کی فائرنگ سے مزید چار فلسطینی شہید، درجنوں زخمی + تصاویر


صہیونی غاصب فوج کی فائرنگ سے مزید چار فلسطینی شہید، درجنوں زخمی + تصاویر

صہیونی غاصب فوج نےغزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم مزید تین فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی غاصب فوج نےغزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم مزید تین فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا کہ مشرقی غزہ میں فلسطینیوں نے ’حق واپسی‘ کے لیے ریلیاں نکالیں۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ اورآنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے درجنوں نہتے فلسطینی خاک و خوں میں غلطاں ہوگئے۔

 فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی مظاہرین شہید اور کم سے کم 600 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 300 کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے پانچ کی حالت نہایت نازک بتائی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی 30 مارچ سے چھ ہفتوں پر مشتمل حق واپسی کی تحریک جاری رکھے ہوئےہیں۔

 اس تحریک کے دوران اب تک دسیوں  فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ  فلسطینی ہرجمعہ کو مشرقی سرحد کی طرف مارچ کرتے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری