یمنی سرکاری فوج اور سعودی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں، 6 سعودی اہلکار ہلاک


یمنی سرکاری فوج اور سعودی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں، 6 سعودی اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکاروں نے آل سعود کے کرایے کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کرکے کم ازکم 6 اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے مشترکہ کارروائی میں جنوبی یمن میں سعودی عرب سے وابستہ 6 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجیوں کے ایک اجتماع پر میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں 6سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ یمنی فورسز نے کل بھی جیزان کے علاقہ میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 8 میزائل فائر کرکے سعودی اہلکاروں کو بھاری مالی اور جانی نقصان پہنچایاتھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری