پاک ایران بینکنگ روابط بہت جلد بحال ہوجائیں گے، وزیر تجارت + ویڈیو


پاک ایران بینکنگ روابط بہت جلد بحال ہوجائیں گے، وزیر تجارت + ویڈیو

پاکستان کے وزیر تجارت پرویز ملک کا کہنا ہےکہ مستقبل قریب میں باضابطہ بینکنگ چینلز کھولنے کے ساتھ ساتھ پاک ایران تجارتی لین دین میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پرویز ملک نے تسنیم نیوز کے نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سے رابطے میں ہیں بہت جلد ہی سرکاری بینکنگ چینل کھولا جائے گا اورہمیں ایران کی صوت میں ایک اچھا پڑوسی، بہترین تجارتی پارٹنر اور مارکیٹ ملے گا.

واضح رہے کہ چند روز قبل انہوں نے کہاتھا کہ پاکستان کے مرکزی بینک (ایس بی پی) نے گزشتہ سال تہران میں ایران کے مرکزی بینک کے ساتھ بینکنگ اور ادائیگی کی ترتیبی نظام پر دستخط کیا تھا،ایران اور پاکستان کے رہنماؤں نے آنے والے سالوں میں دو طرفہ تجارتی حجم کو 5 بلین ڈالر تک لے جانے کا عزم کیا ہے.

 

 

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری