امام خامنہ ای کا مقامی سطح پر تیار شدہ مصنوعات کے نمائشگاہ کا دورہ + تصاویر


امام خامنہ ای کا مقامی سطح پر تیار شدہ مصنوعات کے نمائشگاہ کا دورہ + تصاویر

امام خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں " ایرانی مصنوعات کی نمائشگاہ کا دورہ کیا ہے

تسنیم نیوز کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی  امام خامنہ ای نے ہفتہ لیبر کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں دو گھنٹوں تک  " ایران میں مقامی سطح پر بنائے گئے وسائل اور اشیاء " کی نمائشگاہ کا دورہ کیا اور ایرانی سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق لیبر اور فلاحی امور کے وزیر علی ربیعی بھی موجود تھے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی پیداوار کے 77 حجروں میں ایرانی ساخت کے مختلف  وسائل اور اشیاء کا قریب سے معائنہ کیا۔

 مقامی سطح پر بنائے گئے وسائل اور اشیاء میں خوراک، لباس، طبی وسائل ، بچوں کے وسائل،صنعتی اور تعمیراتی وسائل شامل ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس موقع پر ان افراد کا شکریہ ادا کیا جو ملک کے اندر پیداوار پر توجہ مبذول کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس نئے ایرانی سال کو رہبر انقلاب اسلامی نے ’’ایرانی مصنوعات کی حمایت‘‘ سے ہی منسوب کیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری