پاکستان کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری ریکارڈ/ لوڈشیڈنگ بدستورجاری


پاکستان کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری ریکارڈ/ لوڈشیڈنگ بدستورجاری

پنچاب کے مختلف اضلاع سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں شدید گرمی پڑنے لگی، جیکب آباد اور شہید بینظیر آباد کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ اور جمعرات کے روز بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم اگلے دو روز کے دوران جنوبی پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

منگل کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ڈی آئی خان ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، سوموار کے روز ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد ، شہید بینظیر آباد 50، لاڑکانہ، سکھر ، پڈعیدن، موہنجوداڑو 49، دادو، روہڑی اور رحیم یار خان میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں بھی گرم موسم کی پیشنگوئی کی ہے، شہر کا درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری