بلوچستان اہل تشیع کی قتل گاہ بن چکا ہے،علامہ ناصر عباس


بلوچستان اہل تشیع کی قتل گاہ بن چکا ہے،علامہ ناصر عباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں ہزارہ برادری کی نسل کشی میں غیر معمولی تیزی آئی ہے، بلوچستان اہل تشیع کی قتل گاہ بن چکا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر سی پیک منصوبے کو ناکام کرنے کے لئے تخریبی کارروائیاں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کے ڈیرھ ہزار سے زائد افراد اب تک شہید کیے جا چکے ہیں،زخمیوں کی تعداد بھی کئی ہزاروں میں ہے،دہشت گردی کے مختلف واقعات میں پولیس،سیکورٹی فورسز اور شیعہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگز کی گئی جن کی ذمہ داری داعش نے قبول کی جبکہ ہمارے حکمران ملک میں داعش کی موجودگی سے انکاری ہیں جو قومی سلامتی کے حساس معاملات سے آنکھیں چرانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے  کہا کہ کوئٹہ کے مظلوم لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں اپنی جان بچانے کے لیے دوسرے ملکوں سے پناہ لی جا رہی ہے جبکہ بلوچستان کی سرزمین پر ہزاروں افراد کے قاتل آج بھی دندناتے پھر رہے ہیں اورحکومت نام کی کوئی چیز وہاں پر موجود نہیں۔

انہوں نے کہا ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والے سی پیک منصوبے کے دشمن ہیں وہ پاکستان کو کسی بھی اعتبار سے مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی،وزیر قانون آغا رضا کا دھرنا قوم کے لیے ان کے بے لوث اور مخلصانہ جذبات لائق داد و تحسین ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری