یاسوج میں 5.2 ریکٹر اسکیل کی شدت کا زلزلہ، 133 افراد زخمی


یاسوج میں 5.2 ریکٹر اسکیل کی شدت کا زلزلہ، 133 افراد زخمی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے کهگیلویه و بویراحمد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں کم ازکم 133 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے کهگیلویه و بویراحمد کے علاقے یاسوج میں آنے والے زلزلے سے کم ازکم 133 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج معالجے کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

زلزلے کے باعث  لوگ گھروں سے نکل کر کھلے میدانوں اور بڑی شاہراہوں کی جانب چلے گئے۔

ایران کے جیولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ کا مرکز کهگیلویه و بویراحمد کے یاسوج نامی علاقہ تھا۔ تاہم زلزلے سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ سال ایران کے صوبے کرمانشاہ میں زلزلے سے کافی جانی اور مالی نقصانات ہوئے تھے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری