جارجیا میں سی130 طیارہ گر کر تباہ، 9 افراد ہلاک


جارجیا میں سی130 طیارہ گر کر تباہ، 9 افراد ہلاک

امریکی ریاست جارجیا میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ سی 130 گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 9 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ریاست جارجیا میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ سی 130 گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 9 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا ذرائع کےمطابق امریکی ریاست جارجیا کے شہر سواناہ کے ہلٹن ہیڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی فوجی طیارہ ہائی وے نمبر 21 پر گر کر تباہ ہوگیا۔

سی 130 طیارے میں عملے کے 5 ارکان اور 4 مسافر سوار تھے۔ پورٹوریکو نیشنل گارڈ کے ترجمان میجرپول نے طیارے میں موجود 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پورٹوریکو ایئر نیشنل گارڈ کا طیارہ اپنی تربیتی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا یہ سی 130 طیارہ تقریباً ایک ماہ قبل سواناہ مرمت کیلئے لایا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری