سعودی عرب دفاعی اخراجات کرنے والا دنیا کا تیسرا ملک


سعودی عرب دفاعی اخراجات کرنے والا دنیا کا تیسرا ملک

سعودی عرب دنیا میں سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والے پانچ ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ 2017 میں سعودی کے دفاعی اخراجات میں خاطرخواہ اضافے کے ساتھ دنیا کے پانچ ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے اور وہ فرانس کو پیچھے چھوڑ کر بھاری دفاعی اخراجات والے ممالک کی فہرست میں تیسری نمبر پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا610ارب ڈالرز کے دفاعی اخراجات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ چین دوسرے نمبر پر ہے جس کے دفاعی اخراجات 228 ارب ڈالرز ہیں۔

سعودی عرب تیسرااور روس چوتھا سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والا ملک ہے۔ جبکہ بھارت بھاری دفاعی اخراجات والے ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے دفاعی اخراجات کا 63 فیصد تنخواہوں کی ادائیگی میں صرف ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کی مدد سے یمن کے نہتے مسلمانوں پر تین سال سے بمباری کررہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سعودی عرب کے یمن جنگ میں اربوں ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری