83 فیصد صیہونی یہودی فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کے حامی

83 فیصد صیہونی یہودی فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کے حامی

شدت پسند صیہونی یہودیوں کی اکثریت غزہ کی پٹی میں گریٹ ریٹرن مارچ کے لیے تحریک چلانے والے پرامن فلسطینی مظاہرین کے اجتماعی قتل عام کی حامی ہے۔

تسنیم خبررساں ادرے نے اسرائیلی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے، 83 فیصد صیہونی یہودی آبادکار مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر جارحیت کے حامی ہیں۔

اسرائیل کے ایک عبرانی ٹی وی چینل پر کیے گئے سروے میں رائے دینے والے 83 فیصد یہودی آباد کاروں نے کہا کہ مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ اور طاقت کا استعمال’درست‘ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 71 فیصد غزہ کے عوام پر عاید کردہ پابندیوں اور ناکہ بندی میں نرمی کے خلاف ہیں۔ جب کہ امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے سوال پر 63 فیصد یہودیوں سفارت خانے کی منتقلی کی حمایت کی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری