پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سے ایرانی سفیرکی ملاقات


پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سے ایرانی سفیرکی ملاقات

اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے ایرانی سفیرمہدی ہنر دوست نے اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ہنردوست نے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

  رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پنجاب میں توانائی، تعلیم، زراعت، لائیوسٹاک اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بے شمار پر کشش مواقع میسر ہیں۔

انہوں نے کہا دونوں ممالک کی دوستی لازوال، سمندر کی طرح گہری اور ہمالیہ کی طرح بلند ہے جسے ہمارے تاریخی، ثقافتی، ادبی، معاشی و اقتصادی تعلقات نے چار چاند لگا رکھے ہیں۔

مہدی ہنر دوست نے کہا کہ پاکستان اور ایران کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں ایک دوسرے کے ماہرین سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری