صہیونی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ،1143 زخمی


صہیونی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ،1143 زخمی

اسرائیلی غاصب فوج نے فلسطین میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 1143افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی غاصب فوج نے فلسطین میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 1143 افراد زخمی ہو گئے ہیں اور بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ کل بروز جمعہ صہیونی غاصب فوجی اہلکاروں نے مظاہرین پر فائرنگ کرکے سینکڑوں نہتے مسلمانوں کوزخمی کردیاہے۔

ہزاروں فلسطینی مسلمانوں نے غاصب فوج کے خلاف مظاہرے کئے آل یہود نے مظاہرین پر گولیاں برسا کر درجنوں نہتے مسلمانوں کو خاک و خوں میں غلطاں کردیا۔

واضح رہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان سرحد میں حماس کی جانب سے مختلف مقامات پر ہونے والے احتجاج کے دوران جب کشیدگی بڑھی تو مظاہرین نے پتھراؤ کیا جبکہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ سیکڑوں فلسطینیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور اسرائیلی فوج سے تصادم ہوا جبکہ سرحد سے چند میٹر کے فاصلے پر پانچ مختلف مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین جمع تھے۔

دوسری جانب سے اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے ٹائرز کو نذر آتش کیا اور سرحد پر تعینات فوج پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں فوج کی جانب سے فائر کھول دیا گیا۔

خیال رہے کہ فلسطین میں صہیونی حکومت کے خلاف مظاہروں کے آغاز سے اب تک 42 فلسطینی شہید اور 6000 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری