شمالی کوریا کا اپنا وقت زون تبدیل کرکے جنوبی کوریا سے ہم آہنگ کرنے کا اعلان


شمالی کوریا کا اپنا وقت زون تبدیل کرکے جنوبی کوریا سے ہم آہنگ کرنے کا اعلان

شمالی کوریا نے اپنا ٹائم زون تبدیل کر کے اسے جنوبی کوریا سے ہم آہنگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا نے اپنا ٹائم زون تبدیل کر کے اسے جنوبی کوریا سے ہم آہنگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ گذشتہ ہفتے دونوں ملکوں کے سربراہوں کی تاریخی ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے کے سی این اے نے بتایا کہ ہفتے سے ملک اپنی گھڑیاں آدھا گھنٹہ آگے کر رہا ہے۔

 خیال رہے کہ اب تک شمالی کوریا جاپان اور جنوبی کوریا سے آدھا گھنٹہ پیچھے چل رہا تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری