یمن: فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت میں مظاہرے

یمن: فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت میں مظاہرے

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے کہا ہےکہ فلسطینیوں کو چاہئے کہ عرب دنیا میں جو کچھ ہورہا ہے خود کو اس میں نہ الجھائیں بلکہ اپنے حقیقی دشمن صیہونی حکومت سے مقابلے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے صنعا میںفلسطین کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ فلسطینیوں کو چاہئے کہ جہادی جذبے کے ساتھ کہ جس پر غاصب صیہونی حکومت اب تک غلبہ نہیں پا سکی ہے، اپنی راہ کو جاری رکھیں۔

محمد علی الحوثی نےمزید کہا کہ یمنی عوام نے دنیا کے اکہتّر ملکوں کے اتحاد کا مقابلہ کیا ہے اور امریکہ اور اسرائیل کی ہرطرح کی موجودگی کے مقابلے میں ان کی استقامت بدستور جاری رہے گی۔

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ یمنی عوام کی نظر میں مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کو اولویت حاصل ہے اور اپنے اس موقف سے وہ ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے بعض عرب ملکوں کو فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مسلمانان عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی مقدسات اور مظلوم فلسطینیوں کے دفاع میں اپنے فرائض پر عمل کرتے ہوئے موثر اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں:    سعودی عرب اور یمنی سرحد پر امریکی کمانڈوز تعینات کرنے کا انکشاف

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری