پاکستان مرسیڈیز بینز ٹرک بنائے گا


پاکستان مرسیڈیز بینز ٹرک بنائے گا

پاکستان نے دنیا کے مقبول ترین مرسیڈیز بینز ٹرک مقامی طور پر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق دنیا کے مقبول ترین مرسیڈیز بینز ٹرک کی مقامی سطح پر تیاری کے لئے نیشنل لاجسٹکس سیل اور ڈیا ملر اے جی کے مابین باہمی تعاون سے معاہدہ طے پا گیا۔

ترجمان این ایل سی کے مطابق ڈی جی این ایل سی میجر جنرل مشتاق فیصل،چیف ایگزیکٹو پاک این ایل سی موٹرز ضیاء احمد اور مرسیڈیز بینز کی جانب سے کلاز فشنگنر اور ڈاکٹر ردالف فارشر نے یادداشت پر دستخط کئے۔

مرسیڈیز بنز ٹرکوں کی تیاری سے مقامی بار برداری اور ٹرانسپورٹ صنعت ترقی کرے گی، ٹرکس ماحول دوست، جدید ٹیکنالوجی اور حفاظتی میکانزم سے لیس ہوں گے۔

اس موقع پر میجر جنرل فیصل کا کہنا تھا کہ تعاون کی یادداشت اہم، پاکستان کیلئے تاریخی لمحہ ہے، مقامی سطح پر ٹرکس کی تیاری سے نئے مواقع پیدا ہوں گے، یہ قدم آٹو ترقیاتی پالیسی 2016-21ء کے تحت اٹھایا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ مرسیڈیز بنز نے ٹرکس کی انتہائی مناسب قیمت دی ہے، سی پیک کیلئے سامان کی نقل و حرکت کی ضروریات پوری ہوں گی، منصوبے سے روزگار کے کلیدی مواقع پیدا ہوں گے۔

ڈاکٹر رالف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور تعمیری شعبے میں کلیدی ترقی ہوئی ہے۔ ملک میں ترقی کے باعث بھاری گاڑیوں خصوصاً ٹرکس کی ضرورت بڑھی ہے۔

ترجمان این ایل سی کے مطابق معاہدے سے سی پیک منصوبہ اور ادارہ یکساں ترقی کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری