غزہ میں دھماکہ، 6 حماس کے اراکین شہید


غزہ میں دھماکہ، 6 حماس کے اراکین شہید

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں دھماکے کے ذریعے عزالدین قسام بریگیڈ کے 6 اراکین کو شہید کردیا۔

تسنیم نیو نے غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدریٰ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق  بتایا ہے کہ غزہ کی پٹّی کے وسطی حصے میں دھماکے کے نتیجے میں فلسطینی   اسلامی مزاحمتی تحریک حماس  کے 6 افراد شہید اور 3 زخمی ہوئے ۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے زوایده علاقے میں ایک پلاننگ کے تحت عزالدین قسام بریگیڈ کے خلاف دہشتگردانہ حملہ کیا۔

عزالدین قسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سازش کی مزید تفصیلات جلد ہی جاری کر دی جائیں گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری