کہگیلویه و بوئراحمد میں4.8 ریکٹر اسکیل کی شدت کا زلزلہ، 94 افراد زخمی


کہگیلویه و بوئراحمد میں4.8 ریکٹر اسکیل کی شدت کا زلزلہ، 94 افراد زخمی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے کهگیلویه و بویراحمد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں کم ازکم 94افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے کهگیلویه و بویراحمد کے علاقے یاسوج میں آنے والے زلزلے سے کم ازکم 94 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج معالجے کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

زلزلے کے باعث  لوگ گھروں سے نکل کر کھلے میدانوں اور بڑی شاہراہوں کی جانب چلے گئے۔

ایران کے جیولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ کا مرکز کهگیلویه و بویراحمد کے یاسوج نامی علاقہ تھا۔ تاہم زلزلے سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے دو دن پہلے بھی اس علاقے میں زلزلہ آیا تھا جس میں 133 افراد زخمی ہوگئے تھے

 واضح رہے کہ گزشتہ سال ایران کے صوبے کرمانشاہ میں زلزلے سے کافی جانی اور مالی نقصانات ہوئے تھے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری