ن لیگ کو نیب کیسز میں ضمانتیں ملتی رہیں، بلاول بھٹو


ن لیگ کو نیب کیسز میں ضمانتیں ملتی رہیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نواز لیگ کے اراکین کو نیب کیسز میں ضمانتیں مل رہیں ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نواز لیگ کے اراکین کو نیب کیسز میں ضمانتیں مل رہیں ہیں۔

 منڈی بہاؤ الدین میں ممبر سازی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نواز لیگ کی حکومت نے زراعت کو تباہ کردیا ہے، غریب مر رہے ہیں، یہ کس منہ سے خوشحالی کی بات کرتے ہیں، کسانوں کو باردانہ نہیں مل رہا کسان جائیں تو جائیں کہاں، ہم نے ہمیشہ کسان دوستی کا ثبوت دیا ہے، میرا آپ سے نظریے کا رشتہ ہے، جو نظریہ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا تھا وہی میرا نظریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔

بلاول  بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں اعتدال پسندی کا خاتمہ ہو رہا ہے،نفرت کی سیاست نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے،نفرت کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف خلائی مخلوق کی بات اس لیے کررہے ہیں کوینکہ ان کی مدد نہیں ہورہی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے کسانوں نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، یقین ہے کہ آئندہ بھی یہاں کے عوام میرا ساتھ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امیروں کو زیادہ امیر بنانے سے ملک خوشحال نہیں ہوتا۔ میری سیاست جمہوری اور وفاقی سیاست ہے، ہم نے اپنی جانیں دیں، شہادتیں پائیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری