انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے، مریم اورنگزیب


انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے، مریم اورنگزیب

وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت پرعام انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے جو ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے لیے ناگزیر ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری عمل کے دس سال مکمل ہو رہے ہیں اور مقررہ وقت پرعام انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ملک میں بڑے پیمانے پرترقی ہوئی ہے جو گزشتہ 70 برسوں میں نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ چار روز قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پرہوں گے اور قوم فیصلہ کرے گی کہ نئی حکومت کس کی ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 اپریل کو وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی لوٹے 2018 کی عام انتخابات میں منہ کہ بل گریں گے، پانچ سال حکومت کے مزے اڑائے اور اب لوٹے قبلہ تبدیل کر رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری