عراق بھرسے تکفیری دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے، الجعفری


عراق بھرسے تکفیری دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے، الجعفری

عراقی وزیرخارجہ ابراہیم الجعفری کا کہنا ہے کہ عراق بھر سے تمام تکفیری دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے السومریہ کے حوالےسے بتایا ہے کہ عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری  نے اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ملاقات میں  کہا ہے کہ  عراقی حکومت اور عوام نے ملک سے دہشت گردی کی بساط لپیٹ دی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کو فتح نصیب ہوئی ہے۔

ابراہیم الجعفری نے مزید کہا کہ عراقی قوم نے پوری طاقت کے ساتھ دہشت گردوں کی طاقت اور قوت کا خاتمہ کردیا جبکہ دہشت گردوں کو بہت سے ممالک کی آشکارا حمایت اور پشتپناہی حاصل تھی۔

 جعفری نے کہا کہ دہشت گردی اس وقت بھی نہ صرف عراق بلکہ دنیا کے لئے خطرہ ہے اور اس خطرے کا سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکااور اسرائیل عراق میں تکفیری دہشت گردوں کی خفیہ طور پر مدد کرتے رہے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری