پارلیمانی انتخابات میں حزب اللہ کی کامیابی امریکی اتحاد کے منہ پر زوردار طماچہ ہے، علی لاریجانی


پارلیمانی انتخابات میں حزب اللہ کی کامیابی امریکی اتحاد کے منہ پر زوردار طماچہ ہے، علی لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر سید حسن نصراللہ، لبنان کے صدر میشل عون، پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور لبنانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی عوام نے پارلیمانی انتخابات میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملادیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں حزب اللہ لبنان اور اس کے اتحاد کی کامیابی پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی عوام نے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملادیاہے۔

انہوں نے کہا امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں نے مزاحمتی تحریک کو ہرانے کے لئے کوشش کی لیکن لبنانی عوام نے ان کے تمام تر منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔

علی لاریجانی کا کہنا تھاکہ اس وقت خطے میں دو اہم تحریکیں جاری ہیں ایک غیر جمہوری تحریک ہے جس کی سربراہی عرب ڈکٹیٹر حکام  کررہے ہیں جنھیں امریکا کی حمایت اور پشت پناہی حاصل ہے اور دوسری تحریک جمہوریت پر منبی ہے جس کی طاقت عوام کے ہاتھ میں ہے اور جس کا اہم نمونہ لبنانی کے پارلیمانی انتخابات، تیونس میں شہری کونسلوں کے انتخابات اور عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات ہیں۔

 لاریجانی نے کہا کہ امریکا خطے میں غیر جمہوری اور ڈکٹیٹر حکام کی حمایت کرکے جمہوریت کا گلا گھونٹ رہا ہے۔

لاریجانی نے امریکی صدر ٹرمپ کو مخآطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادی عرب ڈکٹیر حکام  نے تکفیری دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کی لیکن لبنانی عوام نے ان کے تمام ناپاک منصوبوں کو ناکام بنادیا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری