شمالی افغانستان کے کولیان نامی اہم علاقے پر طالبان کا قبضہ


شمالی افغانستان کے کولیان نامی اہم علاقے پر طالبان کا قبضہ

افغانستان کے صوبے فاریاب میں حکام کا کہنا ہے کہ کولیان نامی اہم اور اسٹریٹجک علاقے پر طالبان نے قبضہ کرکے حکومت کو مکمل طور پر بے دخل کردیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبہ فاریاب کے نہایت اہم علاقے کولیان پر طالبان نے قبضہ کرکے افغان سیکیورٹی فورسز کو مکمل طور پر بے دخل کردیا ہے۔

صوبہ فاریاب کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان نے علاقے پر حملہ کرکے سیکیورٹی فورسز کے کم ازکم 40 افراد کو ہلاک یا گرفتار کرلیا ہے۔

آریانا نیوز کے مطابق طالبان جنگجووں نے افغان سیکیورٹی فورسز سے کئی بکتر بند گاڑیوں سمیت بھاری ہتھیاروں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 250 افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار مارے گئے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری