ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان


ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے ایٹمی تعاون کرنے والی ریاست پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

تسنیم نیوز کے مطابق امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ جو بھی ایران سے ایٹمی تعاون کرے گا اس ریاست پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران نے جوہری معاہدے کی پاسداری نہیں کی اور دنیا کو دھوکہ دیا، ایران نے طالبان، القاعدہ، حزب اللہ اور حماس کی حمایت کرکے خطے میں میزائل پہنچائے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے جوہری ہتھیارلے جانے والے میزائل تیارکرلیے ہیں اگر معاہدے کو جاری رکھا تو جوہری ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوجائے گی اور ایک ایسی ریاست کو جوہری ہتھیار کی اجازت نہیں دی جاسکتی جو امریکا کی بربادی کے نعرے لگاتی ہو۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی جوہری ہتھیاربنانے کی کوششیں انتہائی خطرناک ہیں۔

امریکی صدرنے مزید کہا کہ ایران ایک خطرناک ملک ہے، ایران نے پابندی اٹھائے جانے کے بعد دہشت گردی کو فروغ دیا۔

ایران کے ساتھ تعلقات رکھنے والے دیگر ممالک کو بھی خبردار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایران کی کسی قسم کی مدد کرنے والے ملکوں کو بھی پابندیوں کا سامنا ہوگا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا ایران ریاستی دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے اور اس کو یمن، شام اور دیگر مقامات میں دخل اندازی کا موقع نہیں دے سکتے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری