ٹرمپ نے ایرانیوں کو للکارا ہے/ میں صرف یہ کہونگا کہ امریکہ ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، امام خامنہ ای


ٹرمپ نے ایرانیوں کو للکارا ہے/ میں صرف یہ کہونگا کہ امریکہ ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، امام خامنہ ای

امام خامنہ ای نے امریکی صدر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ رات ایران کو دھمکیاں دی ہیں، میں ایرانی قوم کی طرف سے کہوںگا کہ تم ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے رہبر معظم کے دفتر اطلاعات و نشریات کے حوالے سے بتایا ہے کہ امام خامنہ ای نے ایٹمی معاہدے سے دستبرداری پر امریکہ کو دو ٹوک الفاظ میں جواب دیدیا ہے۔

امام خامنہ ای نے امریکی صدر پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ رات ایران کو دھمکیاں دیں ہیں میں ایرانی قوم کی طرف سے کہوںگا تم ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک 2015 میں ہونے والے ایران جوہری معاہدے سے نکل رہا ہے اور اب ایران کے خلاف دوبارہ سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

امام خامنہ نے امریکی صدر کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے گزشتہ رات نہایت گھٹیا زبان استعمال کی اور 10 سے زائد جھوٹ بولے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے ایرانی قوم کو للکارا اور دھمکیاں دیں، میں ایرانی قوم کی نیابت میں کہوں گا کہ جناب ٹرمپ! تم ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکوگے۔

امام خامنہ ای نے مزید کہا کہ میں نے شروع میں کہا تھا کہ مسئلہ جوہری پروگرام کا نہیں بلکہ امریکہ کو اصل مسئلہ اسلامی نظام سے ہے، تو اندرون ملک بعض خواص نے کہا کہ جوہری پروگرام کو ترک کردیں، البتہ یہ بات بالکل غلط تھی، ہمیں جوہری پروگرام کی ضرورت ہے، آئندہ 20 سالوں کے دوران ملک کو 20 ہزار میگاواٹ بجلی کی ضرورت پڑے گی۔

امام خامنہ ای نے کہا کہ میں نے روز اول سے کہا ہے کہ امریکا کا ایران سے مسئلہ صرف اور صرف اسلامی نظام کا ہے، نہ کہ جوہری پروگرام، جوہری پروگرام محض ایک بہانہ ہے، لوگوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، اب سب پر واضح ہوگیا ہے کہ اصل مسئلہ کہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کئے اور جوہری معاہدہ ہوا لیکن ایران کے ساتھ دشمنی ختم نہیں ہوئی۔

اگر آج ہم نے میزائل پروگرام کے بارے میں بھی مذاکرات کئے تب بھی ایران دشمنی جاری رہے گی اور ایک نیا بہانہ تراشا جائے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری