ایران سے حملے کا خطرہ، اسرائیل نے دفاعی نظام متحرک کردیا


ایران سے حملے کا خطرہ، اسرائیل نے دفاعی نظام متحرک کردیا

بتایا گیا ہے کہ ایران کی دھمکیوں کے پیش نظر اسرائیلی فوج نے گولان کی پہاڑیوں پر "آہنی گنبد" نامی دفاعی نظام کی تنصیب شروع کر دی ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق  اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گولان کی پہاڑیوں پر "آہنی گنبد" نامی دفاعی نظام کی تنصیب شروع کر دی ہے۔

 اسرائیلی فوج کے مطابق، اس تنصیب کا فیصلہ ایران کی طرف سے ملنے  والی دھمکیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے جبکہ مقامی آبادی کو بھی باور کروایا  ہے کہ وہ  فوجی ہدایات کے مطابق عمل کریں۔

دریں اثنا، اسرائیل نے فضائی دفاعی نظام سے منسلک  فوج کی اضافی نفری کو بھی متعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کے ایران سے معاہدہ ختم کرنے کے اعلان کے بعد اسرائیل میں متعین امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ گولان کی پہاڑیوں کا رخ نہ کریں۔

واضح رہے کہ یہ پہاڑیاں شام کا حصہ ہیں جن پر اسرائیل نے سن 1967 میں زبردستی قبضہ کر لیا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری